اڈیالہ جیل

اڈیالہ جیل


پولیس نے سرچ آپریشن کے تناظر میں اڈیالہ جیل کے اطراف سکیورٹی سخت کرکے اضافی ناکے قائم کر دیئے۔

پولیس نے اڈیالہ جانے والے راستوں پر کنٹینرز لگا دیئے۔ آپریشن کے دوران سڑک سے گزرنے والی گاڑیوں کو تلاشی کے بعد جانے کی اجازت دی جا رہی ہے۔

عمران خان نے کسی کو کوئی خط تحریر نہیں کیا ، سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل

پولیس نے بانی پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خان کی گاڑی کو بھی جیل سے 2 کلومیٹر دُور روک لیا۔ علیمہ خان نے پولیس کو بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے عدالتی احکامات بھی دکھائے۔

واضح رہے کہ آج اڈیالہ جیل میں فیملی ملاقاتوں کا دن ہے۔ اس حوالے سے بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کے لیے قاسم خان، علیمہ خان ، عظمیٰ خان اور نورین نیازی جیل روانہ ہو گئے ہیں۔



Courtesy By HUM News

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top