چیمپئنز ٹرافی سے قبل عامر نے قومی ٹیم کو خبردار کر دیا

چیمپئنز ٹرافی سے قبل عامر نے قومی ٹیم کو خبردار کر دیا


پاکستان ٹیم کے سابق فاسٹ بولر محمد عامر نے حارث رؤف کی انجری سے متعلق قومی کرکٹ ٹیم کو خبردار کر دیا ہے۔

سابق کرکٹر محمد عامر نے ایک انٹرویو میں اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر حارث رؤف انجری سے مکمل نجات حاصل نہیں کر پا رہے تو قومی ٹیم کو انہیں چیمپیئنز ٹرافی کے میچز میں شریک کروا کر خطرہ مول نہیں لینا چاہیے۔

عامر نے کہا کہ محض تین میچز کے لیے اپنے کیرئیر کو خطرے میں ڈالنا بے وقوفی ہوگی کیونکہ انجری کے ساتھ حارث رؤف میچ میں اپنا 100 فیصد نہیں دے سکیں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اگر حارث رؤف سائیڈ اسٹرین انجری کا شکار ہیں تو وہ چھ ہفتوں سے قبل مکمل ٹھیک نہیں ہو سکتے لیکن اگر ایسا نہیں تو پھر معاملہ مختلف ہے۔ اگر سائیڈ اسٹرین انجری پہلے یا دوسرے درجے کی ہے تو پھر ٹھیک ہونے میں کم سے کم چھ ہفتے لگیں گے۔

واضح رہے کہ سہ ملکی سیریز کے پہلے میچ میں حارث رؤف بولنگ کے دوران انجری کا شکار ہوکر محض 6.2 اوورز ہی کروا سکے تھے اور سیریز سے باہر ہوگئے تھے۔

فاسٹ بولر حارث رؤف کی انجری کے سبب چیمپیئنز ٹرافی میں انکی شرکت مشکوک ظاہر کی جا رہی ہے۔




Courtesy By Such News

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top