مہنگائی کی رفتار میں کمی کا آنا معاشی بہتری کا اشارہ ہے، نواز شریف

مہنگائی کی رفتار میں کمی کا آنا معاشی بہتری کا اشارہ ہے، نواز شریف


پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر نواز شریف نے کہا ہے کہ مہنگائی کی رفتار میں کمی کا آنا معاشی بہتری کا اشارہ ہے۔

لیگی صدر نواز شریف اور وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز سے ارکان پنجاب اسمبلی نے ملاقات کی۔ ملاقات میں ملک کی مجموعی صورتحال، پنجاب میں ترقیاتی کام اور عوام کی خدمت کے منصوبوں پر غورکیا گیا۔

وزیراعظم یوتھ لون پروگرام ، بیرون ملک ملازمت کے خواہشمند افراد کو قرض دینے کا فیصلہ

اس موقع پر نوازشریف نے کہا کہ مہنگائی کی رفتار میں کمی کا آنا معاشی بہتری کا اشارہ ہے،اسٹاک ایکسچینج کی بلندی کاروباری اور سرمایہ کار برادری کے اعتماد کی جھلک ہے، ان کا کہنا تھا کہ ترقی کی طرف سفر کی رفتار کا بڑھنا خوشگوار تبدیلی کی آمد کی علامت ہے

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کو جس پستی کی طرف دھکیل دیاگیا تھا اس میں ٹھہراؤ آنا خوش آئند ہے، نواز شریف نے کہا کہ وزیر اعظم شہباز شریف وفاق میں بڑی محنت سے کام کررہے ہیں، جبکہ مریم نواز پنجاب میں ایک ماں اور بیٹی کے جذبے سے کام کر رہی ہیں۔

سرکاری حج اسکیم ، حاجیوں کو4 ارب 75 کروڑ روپے واپس کرنے کا اعلان

انہوں نے کہا کہ اللہ تعالی بھی اُن کا ہاتھ پکڑتا ہے جو نیک نیتی اور محنت سے مخلوق کی خدمت کرتے ہیں، اس موقع پر اراکین پنجاب اسمبلی نے ترقیاتی کاموں اور عوامی منصوبوں پر وزیرِ اعلیٰ مریم نواز کو خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ میاں صاحب آپ مریم نواز جیسی بہادر اور لائق بیٹی پر جتنا فخرکریں کم ہے۔

اراکین اسمبلی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مریم نواز ایک سال میں ہر طبقے کی بحالی کے پروگرام لائی ہیں۔ جس پر وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا کہ آپ سب کی رہنمائی اور اعتماد ہی ہماری قوت اور کامیابی کی کلید ہے، عوامی خدمت کے معیار اور رفتار کے ذریعے ماضی کی روایت کو آگے بڑھا رہے ہیں۔



Courtesy By HUM News

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top