کرم امن معاہدے پر عملدرآمد سے متعلق پشاور میں ہونے والے قبائلی عمائدین کے جرگے میں سڑکیں کھولنے اور جرگے کی مزید نشستیں کرنے پر اتفاق کر لیا۔
کرم قبائل کی 14 ، 14 اراکین پر مشتمل کمیٹی کا پشاور میں جرگہ ہوا ۔ جرگہ اراکین نے ایک دوسرے کے ساتھ مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔
کرم ، قبائل میں جنگ بندی کیلئے آنیوالے سرکاری قافلے پر فائرنگ ، اسسٹنٹ کمشنر زخمی
جرگے میں بنکرزکی مسماری اور اسلحہ جمع کرانے سے متعلق معاملات پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا ، اس کے علاوہ جرگہ عمائدین نے حکومت سے متاثرین کے نقصانات کے جلد ازالہ کرنے کا مطالبہ کیا۔
جرگہ اراکین نے میڈيا کو بتایا کہ سڑکیں کھولنے کا معاملہ انتہائی اہم ہے ، اسلحہ اور بنکرز کی مسماری سے متعلق بھی بات چیت ہوئی۔
واضح رہے اس سے قبل کرم کے فریقین کا اسلام آباد میں سابق سینیٹر کے گھر پر جرگہ ہوا تھا۔