سیاسی جماعت کے سربراہ کو حق ہے کہ وہ ادارے کے سربراہ کو خط لکھے،علی ظفر

سیاسی جماعت کے سربراہ کو حق ہے کہ وہ ادارے کے سربراہ کو خط لکھے،علی ظفر


پی ٹی آئی کے رہنما سینیٹر علی ظفر کا کہنا ہےکہ بانی پی ٹی آئی نے ایک ادارے کے سربراہ کو خط لکھاہے،جو تاریخ کے ریکارڈ کیلئے لکھا گیا ہے،مسلح افواج پاکستان میں اہم کردار ادا کر رہی ہیں ،سیاسی جماعت کے سربراہ کو حق ہے کہ وہ ادارے کے سربراہ کو خط لکھے۔

سیمنٹ کی بوری کی ریٹیل قیمتوں میں کمی کا رجحان برقرار

ہم نیوز کے پروگرام’’فیصلہ آپ کا‘‘ میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کا ایجنڈا ہے کہ تمام اپوزیشن جماعتوں کو اکٹھا کیا جائے،پی ٹی آئی چاہتی ہے اپوزیشن جماعتیں اصولوں پر اکٹھی بیٹھیں۔

ہم ہر فورم پر مسائل کا حل ڈھونڈنے کی کوشش کریں گے ،اگر معافی کی بات ہوتی تو مصیبتیں نہ برداشت کرتے ،مسائل کا مثبت حل نظر آئے گا تو کوشش کریں گے۔

ای سی سی کا چینی،کوکنگ آئل،سبزیوں کی قیمتوں میں اضافے پراظہار برہمی،رپورٹ طلب

ہم نے حکومت کے ساتھ مذاکرات کر کے بھی حل ڈھونڈنے کی کوشش کی ،8فروری کو مین جلسہ صوابی میں ہو گا ، اسٹریٹجی تبدیل بھی ہوسکتی ہے۔

ہم نے درجہ حرارت کم کرنےکیلئے مذاکرات شروع کیے تھے ،حکومت مذاکرات کے حوالے سے انٹرسٹڈ نہیں ہے ، اسٹیبلشمنٹ سے کسی قسم کے مذاکرات نہیں ہو رہے۔



Courtesy By HUM News

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top