کوئی ملک کی طرف میلی آنکھ سے نہیں دیکھ سکتا، وزیر اعظم

کوئی ملک کی طرف میلی آنکھ سے نہیں دیکھ سکتا، وزیر اعظم


کوئٹہ: وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کوئی ملک کی طرف میلی آنکھ سے نہیں دیکھ سکتا۔

وزیر اعظم شہباز شریف کوئٹہ کے سی ایم ایچ اسپتال پہنچ گئے۔ اور انہوں نے قلات دہشتگرد حملے میں زخمی ہونے والے اہلکاروں کی عیادت کی۔ وزیر اعظم نے اہلکاروں کی ملک کی خاطر قربانی کے جذبے کی تعریف کی۔

شہباز شریف نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مجھ سمیت پوری قوم کو آپ اور آپ کے قربانی کے جذبے پر فخر ہے۔ اور ملک کا تحفظ آپ جیسے بہادر جوانوں کے سپرد ہے۔

انہوں نے کہا کہ کوئی ملک کی طرف میلی آنکھ سے نہیں دیکھ سکتا۔ جبکہ دہشتگردی کے مکمل خاتمے کے لیے سیکیورٹی فورسز اور عوام شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔ صوبے میں شر کی فضا پھیلانے والے عناصر بلوچستان کی ترقی کے دشمن ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: اصلاحات کے عمل میں کسی کو رکاوٹ نہیں بننے دیں گے، وفاقی وزیر اطلاعات

وزیر اعظم نے کہا کہ سیکیورٹی فورسز شرپسند عناصر کے سدباب کے لیے دن رات مصروف عمل ہیں۔ اور بلوچستان کی ترقی کے دشمنوں کے ناپاک عزائم کبھی کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔

انہوں نے کہا کہ قلات میں انتہائی افسوسناک واقعہ پیش آیا۔ اور قلات دہشت گردی کے واقعہ میں 18 جوانوں نے جام شہادت نوش کیا۔ پاکستان میں دوبارہ دہشت گردی کی لہر آئی ہے۔

شہباز شریف نے کہا کہ دہشت گردی کے خاتمے کے لیے جوان اپنے خون کا نذرانہ پیش کر رہے ہیں۔ پوری قوم شہیدوں اور غازیوں کو سلام پیش کرتی ہے۔ جبکہ دہشتگردی کے واقعے میں زخمی اہلکاروں سے مل کر آیا ہوں۔ ان کے حوصلے بلند تھے۔

انہوں نے کہا کہ سیکیورٹی فورسز ملک بھر میں امن و امان کے لیے فرائض انجام دے رہی ہیں۔ جبکہ دہشتگردی کے خاتمے اور امن و امان کے بغیر ملکی ترقی ممکن نہیں۔ یہ وقت سیاست کرنے کا نہیں بلکہ دشمن کا ڈٹ کر مقابلہ کرنے کا ہے۔ پوری قوم سے کہتا ہوں یہ سیاست اور تفریق کا وقت نہیں۔

وزیر اعظم نے کہا کہ اتحاد سے امن قائم کر لیں تو پھر سیاست بھی کر لیں گے۔ اور امن قائم ہو جائے تو پھر سیاسی میدان بھی سجیں گے۔ اس وقت تمام توانائیوں کو دہشت گردوں کا مقابلہ کرنے کے لیے استعمال کرنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ماضی کی فعاش غلطیوں کی وجہ سے بہادر جوان شہید ہو رہے ہیں۔ اور ہمارے بہادر جوان خون دے کر ماضی کی غلطیوں کا ازالہ کر رہے ہیں اور اپنی قربانیوں سے بہادری کی نئے داستانیں رقم کر رہے ہیں۔ ملک کو جتنا اتفاق و اتحاد کی آج ضرورت ہے پہلے نہیں تھی۔



Courtesy By HUM News

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top