پنجاب کے تعلیمی نظام میں بڑی تبدیلی، میٹرک کے مضامین بارے اہم فیصلہ

پنجاب کے تعلیمی نظام میں بڑی تبدیلی، میٹرک کے مضامین بارے اہم فیصلہ


پنجاب کے تعلیمی نظام میں بڑی تبدیلی کر دی گئی۔

پنجاب میں میٹرک کے مضامین کے گروپس میں اضافہ کر دیا گیا ہے، میٹرک کے مضامین میں ایگریکلچر، الائیڈ ہیلتھ سائنسز، انفارمیشن ٹیکنالوجی اور انٹرپینیورشپ کے گروپس کو بھی شامل کرلیا گیا ہے۔

پنجاب میں 4 ماہ کیلئے اسکول ٹیچر انٹرنز بھرتی کرنے کا شیڈول جاری

یہ نئے گروپس نئے تعلیمی سال سے پڑھائے جائیں گے، سیکرٹری اسکولز ایجوکیشن پنجاب خالد نذیر کا کہنا تھا کہ ہیلتھ سائنسز پڑھانے والے اسکول ڈی ایچ کیو اور ٹی ایچ کیو اسپتال کے قریب ہوں گے۔

سیکرٹری اسکولز ایجوکیشن کا کہنا تھا کہ میٹرک کے امتحانات کے نمبر 1100 ہی رہیں گے، طلبہ مضامین کا جو بھی گروپ رکھنا چاہتے ہیں اس کا انتخاب وہ نویں جماعت کے آغاز میں ہی کر لیں گے۔



Courtesy By HUM News

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top