ایلون مسک نے ایکس پر ہیش ٹیگ کا استعمال غیر ضروری قرار دے دیا

ایلون مسک نے ایکس پر ہیش ٹیگ کا استعمال غیر ضروری قرار دے دیا


کیلیفورنیا: ایکس کے بانی ایلون مسک نے ایکس پر “ہیش ٹیگ” کے استعمال کو غیر ضروری قرار دے دیا۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس کے بانی ایلون مسک نے ایکس سے متعلق ایک بار پھر نئی بحث چھیڑ دی۔

ایلون مسک نے ایکس پر “ہیش ٹیگ” کو فرسودہ اور غیر ضروری قرار دے دیا۔

ایک صارف نے پوچھا کہ کیا اسے ہیش ٹیگ استعمال کرنا چاہیے کہ نہیں ؟ جس پر ایلون مسک نے ردعمل میں کہا کہ براہ کرم ہیش ٹیگ کا استعمال بند کریں۔ کیونکہ سسٹم کو اب ان کی ضرورت نہیں ہے اور وہ بدصورت نظر آتے ہیں۔

ایلون مسک کی جانب سے ایکس پر ہیش ٹیگ کو غیر ضروری قرار دینے پر صارفین نے شدید ردعمل کا اظہار کیا۔

یہ بھی پڑھیں: اے آئی کے اثرات، گوگل نے مزید 10 فیصد ملازمین فارغ کر دیئے

صارفین کی کچھ تعداد نے اس معاملے کی تعریف کی۔ اور کہا کہ ایکس پر ہیش ٹیگ کے استعمال غیرضروری ہیں۔ اور اس کا کوئی فائدہ نہیں۔ تو ہیش ٹیگ کا ٹائپ کرنے میں کیوں وقت ضائع کریں۔

انہوں نے کہا کہ جب سسٹم پہلے ہی جانتا ہے کہ آپ کس کے بارے میں بات کر رہے ہیں۔



Courtesy By HUM News

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top