علیمہ خان کو بھائی اور پی ٹی آئی کی ناکامیوں کا ملال ہے،طلال چودھری

علیمہ خان کو بھائی اور پی ٹی آئی کی ناکامیوں کا ملال ہے،طلال چودھری


مسلم لیگ ن کے رہنما طلال چودھری کا کہنا ہے کہ علیمہ خان کو بھائی اور پی ٹی آئی کی ناکامیوں کا ملال ہے۔

ایک بیان میں انہوں نے کہا علیمہ خان بے بنیاد باتیں کر رہی ہیں،بانی پی ٹی آئی اپنے جرائم کی سزا بھگت رہے ہیں، پی ٹی آئی 9مئی اور 26 نومبر کے واقعات میں ملوث ہے ۔

علیمہ خان جھوٹا بیانیہ بنا کر اپنے کیے پر پردہ نہیں ڈال سکتیں،بانی پی ٹی آئی نے ملک کو معاشی تباہی کے دہانے پر لا کھڑا کیا،توشہ خانہ اور 190 ملین پاؤنڈ کیس میں حساب دینا ہوگا۔

بانی پی ٹی آئی نے اقتدار میں رہتے ہوئے عوام کو کیا دیا؟بانی پی ٹی آئی نے صرف اپنے خاندان کے مفادات کا تحفظ کیا،علیمہ خان کو انٹرویو میں عوام سے معافی مانگنی چاہیے تھی۔

ن لیگ عوام کی خدمت پر یقین رکھتی ہے،آج ملکی ترقی اور استحکام انہیں ہضم نہیں ہو رہا،عوام کے اعتماد پر پورا اتریں گے۔



Courtesy By HUM News

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top