پھوپھو کی وجہ سے شوبز میں ہوں، سعدیہ امام کا انکشاف

پھوپھو کی وجہ سے شوبز میں ہوں، سعدیہ امام کا انکشاف


 اداکارہ سعدیہ امام نے انکشاف کیا ہے کہ وہ اپنی پھوپھو اور پھوپھا کی وجہ سے شوبز انڈسٹری میں ہیں، انہوں نے ہی ان کے والدین سے ان کی اداکاری کی اجازت لی تھی۔

ایک ٹی وی شو میں اداکارہ سعدیہ امام  نے خالہ اور پھوپھو میں فرق کرنے کے سوال پر اپنی پھوپھیوں کی تعریفوں کے پل باندھ دیئے۔

دوسری شادی کیلئے والدین کا کوئی دبائو نہیں، سائرہ یوسف

انہوں نے کہا کہ میری پانچ پھوپھیاں تھیں اوربے تحاشہ پیار ملا، مجھے کبھی کسی چیز کی کمی نہیں دی گئی، بڑی پھوپھو اور پھوپھا نہ صرف ان کی تعلیم پر توجہ دیتے تھے بلکہ ان کا تلفظ بھی درست کرواتے تھے۔

انہوں نے کبھی خالہ اور پھوپھو میں زیادہ فرق نہیں کیا، انہیں اپنی پھوپھیوں سے پیار ملا، وہ انہیں والدین کی طرح سمجھتی تھیں جب کہ پھوپھیاں انہیں اپنے بچوں کی طرح دیکھتے تھے۔



Courtesy By HUM News

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top