کراچی، گورنر ہاؤس میں سندھی ثقافت کے دن کی مناسبت سے تقریب منعقد ہوئی۔
تقریب میں گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری کے علاوہ روس، چین، جاپان، قطر سمیت دیگر ممالک کے قونصل جنرل بھی شریک ہوئے۔
پنجاب اسمبلی کا 9 دسمبر کوطلب کردہ اجلاس منسوخ
گورنرسندھ کامران ٹیسوری نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ تمام قونصل جنرل کا تقریب میں شرکت پر دل سے شکریہ ادا کرتا ہوں، آج گورنر ہاؤس میں سندھی ثقافت کا تیسرا پروگرام منا رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ہم نے گورنر ہاؤس کو مثالی بنانے کا عزم کیا ہواہے،عوامی مسائل کو سننے اور دور کرنے کیلئے گورنر ہاؤس کو کھلا رکھا ہے۔