وزیرداخلہ محسن نقوی نے متنبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ڈی چوک جو آئے گا وہ واپس نہیں جائے گا،سب کے خلاف ایف آئی آر درج ہوگی، کسی کو نہیں چھوڑیں گے۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ اسلام آباد میں دھرنے کی کال دینے والوں کے خلاف بھی کارروائی کریں گے۔ اہم موقعے پر سیاست نہ کی جائےگی۔ان لوگوں کو کہتاہوں سیاست کریں ساری زندگی پڑی ہوئی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ پولیس کے ایک ایس پی رینک افسر کی طبعیت تشویشناک ہے، یہ چاہتے ہیں کہ ان کو لاشیں ملیں، ان لوگوں کو روکنےکے لیے ہمیں تمام اختیارات ملے ہوئے ہیں، وہ لوگ آئیں اور ہم ان کو جانے دیں ایسا نہیں ہوسکتا۔
کچھ دیر پہلے گفتگو کرتے ہوئے وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ شہیدوں کی فیملی سے وعدہ ہے ان کا خون رائیگاں نہیں جانے دیں گے، جن لوگوں نےاحتجاج کی کال دی وہ سب پولیس اہلکار کی شہادت کے ذمہ دار ہیں، مبشر اپنے فرائض سرانجام دیتے ہوئے شہید ہوئے۔
انھوں نے کہا ذمہ داروں کو سزا دی جائے گی، اسلام آباد پولیس کے 2 جوان شدید زخمی ہیں۔ تمام لوگوں کے خلاف مقدمات درج ہوں گے، پنجاب پولیس کا بہت نقصان ہوا۔
عدالتی حکم کے پابند ہیں، جلوس اور دھرنے کی اجازت نہیں دے سکتے،محسن نقوی کا بیرسٹر گوہر سے اہم رابطہ
وزیر داخلہ نے کہا پولیس اہلکاروں پر گولیاں چلائی گئیں لیکن ہم نے گولی کا جواب نہیں دیا۔ ہم صورتحال اور ملک کو محفوظ بنانے کےلیے تیار ہیں۔ راولپنڈی پولیس افسران کے سامنے گولیاں چلائی گئی، ہم نے صرف آنسو گیس استعمال کی۔