شیخوپورہ میں پولیس اور پی ٹی آئی کارکنان کے درمیان جھڑپ

شیخوپورہ میں پولیس اور پی ٹی آئی کارکنان کے درمیان جھڑپ


کامونکی: پنجاب کے ضلع شیخوپور میں پاکستان تحریک انصاف اور پولیس کے درمیان جھڑپ کے دوران 5 افراد کو گرفتار کر لیا گیا۔

پولیس کے مطابق شیخوپورہ روڈ تتلے عالی چوک میں پی ٹی آئی کے کارکنوں اور پولیس میں جھڑپ ہوئی۔ سینٹرل پنجاب کے صدر و سابق رکن قومی اسمبلی بلال اعجاز اور پی پی 68 کے میاں ارقم کو گرفتار کرنے کی کوشش کی گئی۔

رانا بلال اعجاز اور میاں ارقم خاں موٹر سائیکلوں پر تتلے عالی چوک سے گذر رہے تھے کہ پولیس نے انہیں گرفتار کرنے کی کوشش کی۔

یہ بھی پڑھیں: احتجاجی قافلے کی قیادت پر اختلافات ،بشریٰ بی بی اور علی امین گنڈا پور میں سخت جملوں کاتبادلہ

پی ٹی آئی کے کارکنوں نے مداخلت کرکے دونوں رہنماؤں کو پولیس سے چھڑوا لیا۔ اور دونوں پی ٹی آئی رہنما نامعلوم مقام کی جانب روانہ ہو گئے۔

پولیس سے جھڑپ میں ملوث پی ٹی آئی کے 5 کارکنان کو گرفتار کر لیا گیا۔



Courtesy By HUM News

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top