اسلام آباد میں سرچ آپریشن، پی ٹی آئی کے 300 سے زائد کارکنان گرفتار

اسلام آباد میں سرچ آپریشن، پی ٹی آئی کے 300 سے زائد کارکنان گرفتار


اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت نے پولیس نے سرچ آپریشن کے دوران پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے 300 سے زائد کارکنان کو گرفتار کر لیا۔

ذرائع کے مطابق پولیس نے اسلام آباد کے مختلف علاقوں میں سرچ اینڈ کومبنگ آپریشن کیا۔ اس دوران شہر کے مختلف گیسٹ ہاؤسز اور ہاسٹلز کو بھی چیک کیا گیا۔

پولیس ذرائع کے مطابق تھانہ کراچی کمپنی کی حدود میں آپریشن کے دوران 70 سے زائد پی ٹی آئی کارکنان کو گرفتار کیا گیا۔ تھانہ کوہسار کی حدود سے 60 کے قریب گرفتاریاں ہوئیں۔

تھانہ بارہ کہو کی حدود سے 20 اور تھانہ رمنا سے 25 پی ٹی آئی کارکنان کو گرفتار کیا گیا۔ تھانہ لوئی بھیر کے علاقے سے35، تھانہ سنگجانی کی حدود سے 45 کے قریب افراد کی گرفتاری عمل میں آئی۔ جبکہ تھانہ ترنول کے علاقے سے 42 پی ٹی آئی کارکنان کو گرفتار کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی کا احتجاج، اہم شاہراہیں بند، اسلام آباد سیل

پولیس کے مطابق گرفتار کیے گئے کارکنان مختلف علاقوں سے جتھوں کی شکل میں اسلام آباد پہنچے تھے۔

گزشتہ روز وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ عدالتی احکامات کے باعث کسی بھی شخص کو احتجاج کی اجازت نہیں ہے۔ اور جو بھی قانون کی خلاف ورزی کرے گا اس سے سختی سے نمٹا جائے گا۔



Courtesy By HUM News

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top