مفت ایئر ایمبولینس سروس، حکومت کی 540 ڈاٹر فی گھنٹہ ادائیگی

مفت ایئر ایمبولینس سروس، حکومت کی 540 ڈاٹر فی گھنٹہ ادائیگی


پنجاب میں مفت ایئر ایمبولنس سروس جاری ہے اور سروس کو 540 ڈالر فی گھنٹہ کے حساب سے ادائیگی کی جارہی ہے جبکہ ایئر ایمبولنس کے لیے 3 چھوٹے جہاز اور 2 ہیلی کاپٹروں کا استعمال کیا جا رہا ہے۔

ترجمان محکمہ صحت پنجاب کا کہنا تھا کہ پنجاب میں مفت ایئر ایمبولنس سروس نہ صرف جاری ہے بلکہ ایئر ایمبولنس کے تمام اخراجات حکومت پنجاب برداشت کررہی ہے۔

چیف سیکریٹری کی خیبرپختونخوا کے سرکاری ملازمین کو سیاسی سرگرمیوں سے دور رہنے کی ہدایت

انہوں نے کہا کہ ایئر ایمبولنس سروس صوبے کے دور دراز علاقوں سے تشویشناک حالت میں مبتلا مریضوں کو بڑے ہسپتالوں میں منتقل کرنے کے لیے شروع کی گئی ہے اور پنجاب میں ایئر ایمبولینس سروس اب تک 25 مریضوں کو کامیابی سے ہسپتالوں میں منتقل کر چکی ہے۔

ترجمان پنجاب حکومت نے کہا کہ بلا معاوضہ ایئر ایمبولینس جولائی سے آپریشنل ہو چکی ہے اورایئر ایمبولینس پنجاب کے 3 مقامات پر پارک ہوں گے۔

دفعہ 144لگی ہوئی ہے ، جو بھی احتجاج کیلئے نکلیں گے پکڑے جائیں گے ، محسن نقوی

انہوں نے کہا کہ ہسپتالوں کے قریب جہاز اور ہیلی کاپٹر لینڈ کرنے کے لیے لینڈنگ زون بنائے جائیں گے جب کہ ڈاکٹرز،نرسزاور پیرامیڈیکل اسٹاف کو تربیت دی جائے گی۔



Courtesy By HUM News

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top