بھارت

بھارت


چیمپئینز ٹرافی کیلئے کرکٹ ٹیم کو پاکستان نہ بھیجنے کے فیصلے کے بعد بھارت نے کبڈی ٹیم کو بھی پاکستان جانے کی اجازت دینے سے انکار کر دیا ہے۔

دونوں ٹیموں کے درمیان 19 نومبر کو کرتارپور میں میچ طے تھا ، بھارت کے فیصلے سے حریف کبڈی فیڈریشن حکام نے پاکستانی منتظمین کو آگاہ کر دیا۔

چیمپیئنز ٹرافی پاکستان میں ہی ہو گی ، دیگر ٹیمیں آ سکتی ہیں ، بھارت کو کیا مسئلہ ہے ؟ پی سی بی

بھارتی کبڈی ٹیم کے ساتھ 21 نومبر کو لاہور اور 23 نومبر کو بہاولپور میں میچز کھیلنے کا مجوزہ پروگرام بنایا گیا تھا ، بھارتی حکومت کے رویے پر پاکستانی کبڈی  فیڈریشن کے حکام  نے افسوس کا اظہار کیا ہے۔



Courtesy By HUM News

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top