ایف بی آر نے تمام ٹیکسوں کی ادائیگی کا نیا مربوط سسٹم ایزی پیمنٹ 2.0متعارف کرا دیا

ایف بی آر نے تمام ٹیکسوں کی ادائیگی کا نیا مربوط سسٹم ایزی پیمنٹ 2.0متعارف کرا دیا


ایف بی آر نے تمام ٹیکسوں کی ادائیگیوں کا نیا مربوط سسٹم epayment 2.0 متعارف کر ادیا۔

ایف بی آر کے مطابق اس سسٹم کے تحت ود ہولڈنگ ٹیکس، انکم ٹیکس، سیلز ٹیکس اور فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی کی ادائیگی یکجا کر دی گئی ہے۔ ٹیکسوں کی ادائیگی کا نیا سسٹم IRIS 2.0 پورٹل کے اندر دستیاب ہے۔

حکومت پاکستان کے وژن کے تحت پاکستان کے ٹیکس کے نظام کو جدید بنانے کی راہ میں یہ ایک اہم پیش رفت ہے۔ نئے سسٹم سے صارفین کو انٹرنیٹ بینکنگ، اے ٹی ایم اور موبائل بینکنگ کے ذریعے آسان آن لائن ادائیگی کی سہولت میسر ہو گی۔

بینک صارفین کی شکایات رفع کرنے کی مدت 45 دن سے کم کر کے 30 دن مقرر

ایف بی آر نے ٹیکس دہندگان کو ePayment 2.0 کے ذریعے ایک جامع اور بہتر یوزر فرینڈلی انٹرفیس فراہم کیا ہے۔ ادائیگی مکمل ہونے پر تصدیق شدہ کمپیوٹرائزڈ پیمنٹ رسید (CPR) ای میل اور ایس ایم ایس کے ذریعے جاری کی جائے گی۔

ایف بی آر کے مطابق ایک ہی مربوط انٹرفیس فراہم کرنے سے متعدد لاگ اِنز اور پلیٹ فارم تبدیل کرنے کی ضرورت ختم ہو گئی ہے۔ ایف بی آر زیادہ موثر، ڈیجیٹلی ترقی یافتہ پاکستان کے قیام کے ذریعے ٹیکس دہندگان کو سہولیات فراہم کرنے کے لئے پر عزم ہے۔



Courtesy By HUM News

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top