اسموگ

اسموگ


دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں آج بھی لاہور سرفہرست ہے، شہر میں اسموگ کی مجموعی شرح 910 تک پہنچ گئی ہے۔

پنجاب اور خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع بھی اسموگ کی لپیٹ میں رہے، آلودہ فضا کے باعث سانس لینا محال اور خشک کھانسی اور دیگر بیماریاں پھیل رہی ہیں۔

دھند اور اسموگ کے باعث کئی پروازیں منسوخ ، ریل سروس بھی متاثر

لاہور ڈی ایچ اے کا ایئر کوالٹی انڈیکس 1236، جوہر ٹاؤن 991، سید مراتب علی روڈ کے علاقے کا 1256 اور غازی روڈ انٹرچینج کا 904 ریکارڈ کیا گیا۔ ملتان کا اے کیو آئی 800 ، پشاور 258، فیصل آباد 252 اور اسلام آباد میں 253 ریکارڈ کیا گیا۔

دوسری جانب امریکی میڈیا کا کہنا ہے کہ پاکستان میں اسموگ کی شدت اتنی زیادہ ہو گئی ہے کہ خلاء سے بھی نظر آنے لگی ہے۔



Courtesy By HUM News

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top