سلمان خان کو دھمکیاں، 70 سے زائد سیکیورٹی اہلکار تعینات

سلمان خان کو دھمکیاں، 70 سے زائد سیکیورٹی اہلکار تعینات


بالی ووڈ سپر اسٹار سلمان خان کو دھمکیوں کے بعد شوٹنگ سیٹ پر 70 سے زائد سیکیورٹی اہلکار تعینات کر دیئے گئے۔

بالی ووڈ  کے سپر اسٹار سلمان خان نے اپنی آنے والی ایکشن ڈرامہ فلم “سکندر” کی شوٹنگ حیدرآباد میں دوبارہ شروع کر دی جو ایک ماہ  تک جاری رہے گی شوٹنگ ایک محل نما ہوٹل میں ہو رہی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکار کی سیکیورٹی کے لیے چار تہوں پر مشتمل حفاظتی اقدامات کیے گئے ہیں جن میں NSG کمانڈوز، پولیس اہلکار اورنجی سیکیورٹی گارڈز شامل ہیں۔

پڈوکون کی بیٹی کے ساتھ پہلی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل

حیدرآباد اورممبئی پولیس کے تعاون سے ان کے آس پاس سیکیورٹی اہلکار ہر وقت موجود ہوتے ہیں، ہوٹل میں داخلے پر بھی دو سطح کی جانچ کی جاتی ہے اورتمام عملے کی روزانہ جانچ پڑتال ہوتی ہے۔

شیڈول کے دوران سلمان خان اور ان کی ساتھی اداکارہ راشمیکا مندانا پر دو خصوصی گانوں کی فلمبندی بھی شامل ہے۔ ان گانوں کو بڑے پیمانے پر فلمایا جا رہا ہے اور ان میں سلمان اور راشمیکا کی کیمسٹری کو اجاگر کیا جائے گا۔

سخت حفاظتی انتظامات سلمان خان کو موصول ہونے والی دھمکیوں کے باعث کیے گئے ہیں جو کہ کالے ہرن کے شکار کیس سے جڑی ہوئی ہیں۔



Courtesy By HUM News

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top