آئیسکو پر 5 کروڑ روپے کا جرمانہ – ہم نیوز

آئیسکو پر 5 کروڑ روپے کا جرمانہ – ہم نیوز


نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے آئیسکو پر 5 کروڑ روپے کا جرمانہ عائد کر دیا۔

نیپرا کے مطابق جرمانہ نجی کمپنیوں کی انٹرکنکشن اسٹڈی کی منظوری میں تاخیر پر کیا گیا۔

حکام نامہ کے مطابق انٹرکنکشن اسٹڈیز میں تاخیر کرنے پر کمپنیوں کے سابقہ ٹیرف لیپس کر گئے۔

آئیسکو نے سرکاری نادہندہ اداروں کی لسٹ شائع کر دی

حکم نامہ میں کہا گیا ہے کہ نیپرا کی جانب سے آئیسکو کو شوکاز نوٹس جاری کیا گیا تھا۔ آئیسکو نیپرا اتھارٹی کو مطمئن کرنے میں ناکام رہی۔

نیپرا نے آئیسکو کو 15 روز میں جرمانہ نامزد بینک میں جمع کرانے کی ہدایت کی ہے۔



Courtesy By HUM News

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top