سروسز چیف کی مدت ملازمت کو عدالتوں میں چیلنج کریں گے، لطیف کھوسہ

سروسز چیف کی مدت ملازمت کو عدالتوں میں چیلنج کریں گے، لطیف کھوسہ


اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے مرکزی رہنما رکن قومی اسمبلی لطیف احمد کھوسہ ایڈووکیٹ نے کہا کہ ملک کے اندر جلد دما دم مست قلندر ہوگا۔ اور تینوں سروسز چیف کی مدت ملازمت کو عدالتوں میں چیلنج کریں گے۔

پی ٹی آئی کے رہنما لطیف کھوسہ نے پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت جس طرح سے اراکین اسمبلی و سینیٹرز کے خلاف کارروائیاں کر رہی ہے۔ اور دہشت گردی کے خلاف قانون بنا رہی ہے اس کی ہم مذمت کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ 26ویں آئینی ترمیم کو رات کی تاریکی میں منظور کیا گیا۔ جبکہ اراکین اسمبلی اور سینیٹرز کو اغوا کر کے ظلم اور جبر کا بازار گرم کیا گیا۔ ملک بھر کے وکلا کے ساتھ مل کر جلد احتجاجی تحریک چلائیں گے۔ ملک بھر کی بار ایسوسی ایشنز کے ساتھ رابطہ کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: شرح سود میں کمی سے قرضوں میں کمی آئے گی، وزیر اعظم

لطیف کھوسہ ایڈووکیٹ نے کہا کہ اگر 27ویں آئینی ترمیم منظور کی گئی تو پورے ملک کے اندر دما دم مست قلندر ہوگا۔ ملک کے اندر مارشل لا ہے۔ اور ملک کے اندر ایک ڈمی حکومت کام کر رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے دور حکومت میں سابق چیف آف آرمی اسٹاف جنرل باجوہ کی مدت ملازمت میں جس طرح توسیع کی گئی وہ بھی غلط اقدام تھا۔ نئے سال کے بعد حکومت کے خلاف ایک بڑی احتجاجی تحریک شروع ہو سکتی ہے۔ جو حکومت کے خاتمے تک جاری رہے گی۔



Courtesy By HUM News

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top