پی ٹی آئی نے 8 نومبر کو پشاور میں شیڈول جلسہ منسوخ کر دیا

پی ٹی آئی نے 8 نومبر کو پشاور میں شیڈول جلسہ منسوخ کر دیا


پی ٹی آئی نے 8 نومبر کو پشاور میں شیڈول جلسہ منسوخ کر دیا۔

پارٹی ذرائع کے مطابق تحریک انصاف نے 10 نومبر کے بعد صوابی میں ٹینٹ ویلیج آباد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ٹینٹ ویلیج میں خیبرپختونخوا سے لاکھوں پی ٹی آئی ورکرز آئیں گے، پارٹی قائدین، وزیراعلی علی امین گنڈاپور، وزرا، ایم این ایز اور ایم پی ایز بھی ٹینٹ ویلیج میں قیام کریں گے۔

اعلیٰ عدلیہ میں ججز تقرری، اسپیکر قومی اسمبلی نے پارلیمانی جماعتوں کی جوڈیشل کمیشن میں نامزدگی کردی

پی ٹی آئی کے رہنما ارباب عاصم نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پشاور میں 8 نومبر کو شیڈول جلسہ منسوخ کرنے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ اب صوابی میں ٹینٹ ویلیج لگایا جائے گا جس میں ملک بھر سے ورکرز شریک ہوں گے۔

ارباب عاصم نے کہا کہ تبلیغی اجتماع کے باعث ٹینٹ ویلیج کی حتمی تاریخ کا فیصلہ نہیں ہو سکا، صوابی میں ٹینٹ ویلیج کی تاریخ کا جلد اعلان کر دیں گے۔



Courtesy By HUM News

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top