بنوں میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، 8 خوارج ہلاک، 7 زخمی

بنوں میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، 8 خوارج ہلاک، 7 زخمی


راولپنڈی: سیکیورٹی فورسز کی بنوں میں کارروائی کے دوران 8 خوارج مارے گئے جبکہ  7 زخمی ہوئے۔ کاررروائی کے دوران میجر اور 2 جوان شہید ہو گئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے بنوں کے علاقے بکا خیل میں خوارج کی موجودگی کی پر انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا۔

آپریشن کے دوران 8 خوارج مارے گئے جبکہ 7 زخمی ہوئے۔ خوارج کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں بہادری سے لڑتے ہوئے میجر عاطف خلیل اور 2 جوانوں نے جام شہادت نوش کیا۔

یہ بھی پڑھیں: چیف جسٹس نے تنازعات کے حل کیلئے متبادل کمیٹی تشکیل دے دی

شہید ہونے والے جوانوں میں نائیک آزاد اللہ اور لانس نائیک غضنفر عباس شامل ہیں۔



Courtesy By HUM News

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top