وائٹ بال ٹیم کے ہیڈکوچ گیری کرسٹن پاکستان کرکٹ ٹیم کی کوچنگ سے مستعفی

وائٹ بال ٹیم کے ہیڈکوچ گیری کرسٹن پاکستان کرکٹ ٹیم کی کوچنگ سے مستعفی


پی سی بی کے ساتھ اختلافات کے بعد وائٹ بال ٹیم کے ہیڈکوچ گیری کرسٹن نے پاکستان کرکٹ ٹیم کی کوچنگ سے استعفا دے دیا۔

ذرائع کے مطابق گیری کرسٹن کا استعفا منظور کیے جانے پر جیسن گلیسپی اور عاقب جاوید کو ذمہ داریاں دیے جانے کا امکان ہے، پاکستانی ٹیم مینجمنٹ کا اعلان آج ہوگا۔

معاہدے کے مطابق گیری کرسٹن نے پاکستان میں قیام پر انکار بھی کیا، ہیڈ کوچ سال میں ایک مہینہ چھٹیاں کر سکتے تھے لیکن گیری کرسٹن چیمپیئنز کپ کے بعد پاکستان نہیں آئے۔

گیری کرسٹن کے ساتھ پی سی بی نے مئی میں دو سال کا معاہدہ کیا تھا تاہم چھ ماہ بعد ہی اختلافات کی وجہ سے اب انہوں نے پی سی بی کے ساتھ اپنی راہیں جدا کرلی ہیں۔

گیری کرسٹن نے ورلڈ کپ ٹی ٹوئنٹی 2024 سے دس روز قبل قومی ٹیم کو امریکا میں جوائن کیا تھا لیکن گیری کرسٹن اختیارات محدود کیے جانے پر ناخوش تھے۔ سلیکٹرز کو 15 رکنی ٹیم اور پلیئنگ الیون کا اختیار سونپنے اور اس کا کھل کر اظہار انہوں نے بورڈ کے اعلیٰ حکام سے بھی کیا تھا۔

واضح رہے کہ نئی سلیکشن کمیٹی کے بعد کپتان اور کوچ کے اختیارت محدود کر دیے گئے تھے۔




Courtesy By Such News

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top