حزب اللّٰہ کا اسرائیلی ملٹری انٹیلیجنس بیس پر میزائل حملہ

حزب اللّٰہ کا اسرائیلی ملٹری انٹیلیجنس بیس پر میزائل حملہ


لبنان کی مزاحمتی تنظیم حزب اللّٰہ کی جانب سے اسرائیل پر کیے گئے حملے میں 3 اسرائیلی فوجی ہلاک ہو گئے۔

حزب اللّٰہ کی جانب سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق اسرائیلی شہر حیفہ کے مغرب میں اسرائیلی بحری اڈے پر راکٹ داغے گئے۔

بیان میں بتایا گیا ہے کہ حزب اللّٰہ نے تل ابیب میں اسرائیلی ملٹری انٹیلیجنس کی گلیلوٹ بیس پر میزائل حملہ کیا ہے جس میں 1 شخص زخمی ہوا جبکہ رہائشی عمارت اور متعدد کاروں کو نقصان بھی پہنچا۔

دوسری جانب غیر ملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق امریکی وزیرِ خارجہ انٹونی بلنکن اسرائیل پہنچ گئے۔ وہ اسرائیل کے علاوہ اردن اور قطر کا دورہ بھی کریں گے۔

انٹونی بلنکن غزہ جنگ بندی مذاکرات بحال کرنے پر بات چیت کریں گے اس کے علاوہ ان کی جنگ بندی کے بعد کی منصوبہ بندی اور امداد کی فراہمی پر بھی بات ہو گی۔

یاد رہے کہ یہ گزشتہ سال 7 اکتوبر کے بعد سے امریکی وزیرِ خارجہ کا مشرق وسطیٰ کا گیارہواں دورہ ہے۔




Courtesy By Such News

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top