بھارتی ٹیم ہوم گراؤنڈ پر کم ترین اسکور پر آؤٹ

بھارتی ٹیم ہوم گراؤنڈ پر کم ترین اسکور پر آؤٹ


نیوزی لینڈ اور بھارت کے درمیان تین ٹیسٹ میچز کی سیریز کا پہلا میچ بنگلورو میں کھیلا جارہا ہے جس کے دوسرے دن پوری بھارتی ٹیم صرف 46 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔

بھارتی ٹیم نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا تھا لیکن کیوی بولر بھارتی ٹیم کے لیے ڈراؤنا خواب ثابت ہوئے۔

ویرات کوہلی سمیت 5 کھلاڑی صفر پر آؤٹ ہوئے جن میں سرفراز خان، کے ایل راہول، رویندر جڈیجا اور روی چندر ایشون شامل ہیں جب کہ رشبھ پنت نے بھارت کی جانب سے سب سے زیادہ 20 رنز اسکور کیے۔

یہ ٹیسٹ کرکٹ میں بھارت کا تیسرا کم ترین اسکور ہے، اس کے علاوہ بھارتی کرکٹ ٹیم کا یہ ہوم گراؤنڈ پر کم ترین اسکور ہے۔

نیوزی لینڈ کے فاسٹ بولر میٹ ہینری نے5 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔




Courtesy By Such News

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top