شنگھائی تعاون تنظیم سربراہ اجلاس میں شرکت کے بعد مہمانوں کی روانگی شروع ہوگئی ہے۔
چین کے وزیراعظم لی چیانگ دورہ پاکستان مکمل کر کے وطن واپس روانہ ہوگئے ،وفاقی وزیر احسن اقبال نے چینی وزیراعظم کو رخصت کیا۔
اسحاق ڈار اور جے شنکر کے درمیان غیر معمولی ملاقات
بیلاروس کے وزیراعظم رومان گولوف چینکو پاکستان سے واپس روانہ ہوگئے،وفاقی وزیر عبدالعلیم خان نے بیلاروس کے وزیراعظم کو رخصت کیا۔
کرغزستان کے وزیراعظم ژاپاروف اکیل بیک پاکستان سے واپس وطن روانہ ہوئے ،وفاقی وزیر مصدق ملک نے کرغزستان کے وزیراعظم کو رخصت کیا۔
تاجکستان کے وزیراعظم ہررسول زادہ پاکستان سے واپس وطن روانہ ہوئے انہیں وزیر مملکت برائے آئی ٹی شزا فاطمہ نے رخصت کیا۔
اسحاق ڈار اور جے شنکر کے درمیان غیر معمولی ملاقات
بھارتی وزیر خارجہ جے شنکر بھی پاکستان سے واپس وطن روانہ ہوگئے،بھارتی وزیر خارجہ کو دفتر خارجہ کے حکام نے رخصت کیا۔
ازبکستان کے وزیراعظم عبداللہ اریپوف پاکستان سے واپس روانہ ہوئے،وفاقی وزیر اویس لغاری نے ازبکستان کے وزیراعظم کو رخصت کیا۔
قازقستان کے وزیراعظم اولژاس بیک تینوف پاکستان سے واپس روانہ ہوئے ،وفاقی وزیر عبدالعلیم خان نے قازقستان کے وزیراعظم کو الوداع کیا،روس کے وزیر اعظم اور نائب وزیر اعظم بھی واپس وطن روانہ ہوگئے۔