ایلوویرا کو صحت اور خوبصورتی کے بےشمار فوائد کے حوالے سے جانا جاتا ہے ایلوویرا کے جیل کو بہت زیادہ اہمیت حاصل ہے، آپ ایلوویرا کو کھا بھی سکتے ہیں اور اسے خوبصورتی میں اضافے اور کئی مسائل کے حل کے لئے بھی استعمال کر سکتے ہیں۔
ایلو ویرا ایک انتہائی معروف اور بڑے پیمانے پر استعمال ہونے والے پودوں میں سے ایک ہے جو دواؤں اور عام صحت سے متعلق فوائد کے لئے جانا جاتا ہے، اسے نہ صرف جسمانی صحت کے لئے بہت اچھا سمجھا جاتا ہے ، بلکہ یہ جلد اور بالوں کے لئے بھی بہت حیران کن نتائج رکھتا ہے۔
آپ اس کے پتوں سے اس کا جیل نکال کر اسے کئی قسم کے کھانوں اور مشروبات میں شامل کر سکتے ہیں اس کو استعمال کرتے ہوئے کئی قسم کے مشروبات بنا سکتے ہیں یہ ایک ایسا پودا ہے جس کو کسی بھی طرح استعمال کیا جائے یہ آپ کی صحت اور خوبصورتی کو بڑھانے کے لئے آپ کو بےشمار اور حیرت انگیز فوائد پہنچا سکتا ہے۔
ایلوویرا کا استعمال کس طرح کیا جائے؟
• ایلوویرا کا جوس بنائیں
ایلوویرا کا ایک پتہ لیں اس کو کاٹ لیں اور اس سے جیل نکال کر الگ کر دیں اب اس جیل سے پیلا زہریلہ مادا دھو دیں اور ایلوویرا جیل کو بلینڈر میں ڈال کر ساتھ لیموں کا رس ڈالیں اور اس کا جوس بنا لیں چاہیں تو اس میں ناریل پانی اور شہد شامل کریں اور مزیدار جوس سے لطف اُٹھائیں اور بھرپور فائدے پائیں۔
• سلاد میں شامل کریں
ایلوویرا کے جیل کے علاوہ اسکے پتے بھی کھائے جا سکتے ہیں اس کے لئے آپ پتوں کو کاٹ کر ان سے جیل علیحدہ کر کے ان پتوں کو سلاد میں شامل کر کے بھی استعمال کر سکتے ہیں، ساتھ ہی اس میں کھیرا، سرکہ، اور زیتون کا تیل ملائیں اور مزے سے کھائیں وزن بھی کم ہوگا جلد بھی اچھی ہوگی۔
• کیوب بنائیں
آپ ایلوویرا جیل کو بلینڈ کر کے اس کو آئس کیوب کی ٹرے میں ڈال کر فریزر میں جما لیں اور جب کبھی آپ کو محسوس ہو کہ سینے میں جلن ہو رہی ہے تو کسی بھی جوس کے اندر یہ ایلوویرا آئس کیوب شامل کریں اور اسے پی لیں پھل کی غذائیت بھی ملے گی اور ایلوویرا کے فوائد بھی۔