سولر سسٹم لگوانے کے خواہشمند افراد کیلئے بڑی خوشخبری

سولر سسٹم لگوانے کے خواہشمند افراد کیلئے بڑی خوشخبری


فیسکو نے اعلان کیا ہے کہ اب گرین میٹرز کی تنصیب کا عمل 3 ماہ کے بجائے صرف 2ماہ میں مکمل کیا جائے گا۔

فیسکو ہیڈ کوارٹر نے گرین میٹرز جاری کرنے کے عمل کو تیز کرنے کا حکم دیا ہے، جس کے تحت گرین میٹرز کی تنصیب کے 2ماہ بعد صارفین کو بل فراہم کیے جائیں گے۔

سینیٹ اور قومی اسمبلی کا اجلاس 17اکتوبر کو طلب

دوسری جانب سولر پینلز کی قیمتیں مزید کمی ہو گئیں، ایک سال کے دوران فی واٹ قیمت 28 روپے تک گر گئی۔نجی ٹی وی کے مطابق مختلف وجوہات کی بناء پر سولر پینلز کی قیمتیں کم ہوتی جا رہی ہیں، لوکل سپلائرز مزید قیمتیں گرنے کے انتظار میں ہیں۔

ملک میں بجلی کی بڑھتی قیمتوں کی وجہ سے سو لر پینلز کی خریداری میں اضافہ بھی ہوا ہے، ایک سال کے دوران پاکستان میں آٹھ ہزار میگاواٹ سولر پینل درآمد کئے گئے۔



Courtesy By HUM News

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top