اسرائیل کے ایران پر ہونے والے ممکنہ حملے سے متعلق تفصیلات سامنے آگئیں

اسرائیل کے ایران پر ہونے والے ممکنہ حملے سے متعلق تفصیلات سامنے آگئیں


امریکی اخبار میں اسرائیل کے ایران پر ہونے والے ممکنہ حملے سے متعلق تفصیلات بتائی گئی ہیں۔ ایران کی جانب سے اسرائیل پر بیلسٹک میزائل حملے کے بعد اسرائیل نے جوابی کارروائی کا اعلان کیا ہے۔

امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کی رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے امریکا سے کہا ہے کہ اسرائیل ایران کی جوہری یا تیل اہداف پر حملہ نہیں کرے گا۔ رپورٹ کے مطابق نیتن یاہو نے بتایا ہے کہ حملے کا ہدف اور نشانہ ایرانی فوج کو بنایا جاسکتا ہے اور اس حوالے سے اسرائیل منصوبہ بندی کررہا ہے۔

واشنگٹن پوسٹ کی رپورٹ میں معاملے سے واقف 2 اہلکاروں کا حوالہ دیا گیا ہے جس کے مطابق اسرائیل کا ہدف ایران کی جوہری یا تیل تنصیبات نہیں ہوں گی۔

ایران کی جانب سے اسرائیل پر بیلسٹک میزائل حملے کے بعد اسرائیل نے جوابی کارروائی کا اعلان کیا ہے۔

اس سے قبل امریکی صدر جوبائیڈن نے کہا تھا کہ وہ ایران کے جوہری مقامات پر اسرائیلی حملے کی حمایت نہیں کریں گے۔

واضح رہے کہ رواں ماہ ایران کی جانب سے اسرائیل پر بڑا حملہ کیا گیا تھا اور 400 سے زائد بیلسٹک میزائل داغے گئے تھے۔

ایرانی میڈیا کے مطابق ایران نے اسرائیل کی جانب 400 بیلسٹک میزائل اصفہان، تبریز، خرم آباد، کرج اور اراک سے فائر کیے جس کے بعد مقبوضہ بیت المقدس سمیت اسرائیل بھر میں سائرن بجنے لگے تھے۔




Courtesy By Such News

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top