تہجد کی نماز نے زندگی بدل دی، ریشم – ہم نیوز

تہجد کی نماز نے زندگی بدل دی، ریشم – ہم نیوز


اداکارہ ریشم کا کہنا ہے کہ تہجد کی نماز نے ان کی زندگی بدل دی۔

ایک ٹی وی شو میں گفتگو کرتے ہوئے اداکارہ ریشم نے کہا کہ انہوں نے کبھی خدا سے تعلق ختم نہیں کیا، وہ کبھی 5 وقت تو کبھی 3 وقت کی نماز پڑھتی رہی ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ان کے بچپن میں ہی ان کے والد کا انتقال ہو چکا تھا اور ان کی پرورش ان کی والدہ نے کی اور جب وہ 7 سال کی تھیں تو والدہ کا بھی انتقال ہوگیا۔ رشتے داروں کے برے سلوک اور برے حالات کا سامنا کرنا پڑا۔

ان کا کہنا تھا کہ کچھ قریبی لوگوں کے انتقال کے بعد تہجد کی نماز پڑھنی شروع کی جو باتیں دوستوں سے کرتی تھیں اب وہ ساری باتیں اللہ تعالیٰ سے کرتی ہیں۔

ریشم نے اپنا نام بدلنے کی وجہ بتا دی

ریشم کا مزید کہنا تھا کہ وہ نمازیں تو پڑھتی تھیں لیکن تہجد نہیں پڑھتی تھیں۔ تقریبا 15 مہینے سے تہجد پڑھنا شروع کی جس کے بعد زندگی بدل گئی۔ انہیں سکون مل گیا کیونکہ وہ تہجد کے ذریعے خدا سے باتیں کرتی ہیں۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ وہ اب اپنی تمام پریشانیاں اور دکھ تہجد کے ذریعے اللہ تعالیٰ سے کہتی ہیں اور انہیں بہت سارے سوالوں کے جوابات ملے ہیں کیونکہ وہ تہجد کے دوران خدا سے محو گفتگو ہوتی ہیں۔



Courtesy By HUM News

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top