پاکستان میں سونے کی قیمت میں جمعہ کے روز نمایاں اضافہ دیکھا گیا، جس کے بعد فی تولہ قیمت 2 لاکھ 73 ہزار روپے سے تجاوز کر گئی۔
کراچی صرافہ ایسوسی ایشن کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق، 24 قیراط سونے کی قیمت 2,700 روپے اضافے کے بعد 2 لاکھ 73 ہزار 900 روپے فی تولہ ہو گئی، جبکہ 24 قیراط فی 10 گرام سونا 2,315 روپے بڑھ کر 2 لاکھ 34 ہزار 825 روپے تک پہنچ گیا۔
اسی طرح، 22 قیراط سونے کی قیمت فی 10 گرام 2 لاکھ 15 ہزار 256 روپے ریکارڈ کی گئی۔
دوسری جانب عالمی منڈی میں سونے کی فی اونس قیمت میں 27 ڈالر کا اضافہ ہوا جس کے بعد قیمت 2640 ڈالر فی اونس پر پہنچ گئی ہے ۔
پاکستان کی مقامی مارکیٹ میں آج چاندی کی قیمت میں کوئی اضافہ دیکھنے میں نہیں آئیا قیمت 3050 روپے پر مستحکم ہے ۔
یہ بات قابلِ ذکر ہے کہ گزشتہ روز سونے کی قیمت میں 500 روپے فی تولہ کمی ہوئی تھی، جبکہ بدھ کے روز اس میں 3 ہزار روپے فی تولہ کمی دیکھی گئی تھی۔