وفاقی کابینہ نے حج پالیسی 2025 کی منظوری دے دی۔
ذرائع کے مطابق حج پالیسی 2025 کی منظوری سرکولیشن سمری کے ذریعے کر دی گئی۔ اگلے سال سرکاری حج پیکج 10 لاکھ 75 ہزار سے 11 لاکھ 75 ہزار تک متوقع ہے۔
ذرائع کے مطابق پاکستان سے آئندہ سال 1 لاکھ 79 ہزار عازمین حج کی سعادت حاصل کرسکیں گے۔ حکومت اور پرائیویٹ آپریٹرز میں ہر ایک کو 89 ہزار 605 حجاج کا کوٹہ ملے گا۔
ذرائع کے مطابق طویل حج 38 سے 42 دن اور مختصر حج 20 سے 25 دن پر محیط ہوگا۔ سعودی حکومت سے منظور شدہ ویکسین لازمی قرار دے دی گئی۔ 12 سال سے کم عمر بچے حج کا سفر نہیں کرسکیں گے۔
زائرین عمرہ پرمٹ کے مقررہ وقت سے 4 گھنٹے قبل مکہ مکرمہ میں داخل ہوں، سعودی وزارت حج
ذرائع کے مطابق ایک ہزار کے قریب کوٹہ ہارڈشپ کیلئے مختص ہوگا۔ 300 کے قریب کوٹہ ای او بی آئی کے تحت رجسٹرڈ کم آمدنی والے مزدوروں کیلئے مختص کیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق روٹ ٹو مکہ سہولت اسلام آباد، لاہور اور کراچی ایئرپورٹ پر دی جائے گی۔ بغیر محرم خواتین اسلامی نظریاتی کونسل کی شرائط پر حج کرسکیں گی۔