معروف اداکار مظہر علی انتقال کر گئے

معروف اداکار مظہر علی انتقال کر گئے


پاکستان پی ٹی وی کے معروف اداکار مظہر علی کراچی میں انتقال کر گئے۔

مظہر علی کچھ ماہ سے کراچی میں موجود تھے، وہ دل کے عارضہ کی وجہ سے اسپتال میں زیر علاج تھے۔

ان کے برادر نسبتی نے تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ان کی فیملی امریکہ میں موجود ہے،مظہر علی اپنی بہن اور بھائی کے گھر رہائش پذیر تھے۔

ثناء جاوید سے علیحدگی کے بعد عمیر جسوال نے بھی دوسری شادی کر لی

اداکار کے سوگواروں میں 2 بیٹیاں،ایک بیٹا اور اہلیہ شامل ہیں۔ان کی نماز جنازہ آج بعد نماز مغرب طیبہ مسجد ناظم آباد نمبر 3 میں ادا کی جائے گی۔

ورسٹائل اداکار نے ماضی کے مشہور ٹی وی ڈراموں عروسہ اور افشاں کے کرداروں سے شہرت حاصل کی، ان کے دیگر مشہور ڈراموں میں شاہین، کالی دیمک، کانچ کی گڑیا، تعبیر، بادلوں پر بھروسہ، خدا اور محبت، ہالہ، آسمان تک دیوار اور میرا انتظار کر شامل ہیں۔



Courtesy By HUM News

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top