نواب شاہ: مال بردار ٹرین میں آگ لگ گئی

نواب شاہ: مال بردار ٹرین میں آگ لگ گئی


نواب شاہ: سندھ کے علاقے نواب شاہ میں کوئلے لے جانے والی مال بردار ٹرین میں آگ لگ گئی۔

فائر بریگیڈ ذرائع کے مطابق کوئلہ لے جانے والے مال بردار ٹرین میں لگنے والی آگ نے 10 بوگیوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔

فائر بریگیڈ کی 2 گاڑیوں نے آگ پر قابو پایا۔ تاہم بعد ازاں کولنگ کا عمل جاری رہا۔ ٹرین کراچی سے پنجاب کوئلہ لے کر جا رہی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: صوابی: تھانہ سٹی میں دھماکہ دہشتگردی کا واقعہ نہیں، ڈی پی او

ریلوے ذرائع کے مطابق آگ لگنے کے بعد اپ ٹریک پر ٹرینوں کی آمدورفت معطل ہو گئی۔ بوگیوں میں آگ لگنے کی وجہ معلوم نہ ہو سکی تاہم تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔



Courtesy By HUM News

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top