اگر آپ گھر میں چاپر استعمال کرتی ہیں تو جانتی ہوں گی کہ بلیڈ کی شارپنیس کم ہونے کے بعد مصالحہ پیسنا کتنا مشکل ہوجاتا ہے. اس لئے آج ہم آپ کو ایک سستا اور انتہائی آسان ٹوٹکہ بتائیں گے جس سے آپ گھر بیٹھے اپنے تمام کچن اپلائنسز کے بلیڈ تیز کرسکیں گی.
چاپر کو اچھی طرح صاف کر کے خشک کر لیں اور اب اتنا نمک ڈالیں کہ بلیڈ نمک میں ڈوب جائیں اور چاپر کو اسپیڈ میں چلا دیں.
ایک سے دو منٹ ایسا کرنے کے بعد چاپر بند کردیں اور نمک باہر نکال لیں. اس نمک کو کھانے میں ہر گز دوبارہ استعمال نہیں کرنا. آپ دیکھیں گی چاپر کے بلیڈ پر زیادہ چمک آگئی ہے. یہ ٹوٹکہ آپ بلینڈر یا گرائنڈر پر بھی استعمال کرسکتی ہیں.