چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نےکہا ہےکہ سولرسسٹم اسکیم ہمارے منشور کاحصہ تھی۔سولرسسٹم اسکیم کومرحلہ وارپورے سندھ میں پھیلائیں گے۔ پیپلزپارٹی وفاق میں حکومت بناکر ایسے ہی منصوبے ملک بھرمیں لائے گی۔
کراچی میں بلاول بھٹو نے سولرسسٹم تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عوام کو سہولیات فراہم کرنے کے لیے اقدامات کررہے ہیں، ہمارا وژن ہے کہ غریب عوام کو زیادہ سے زیادہ سہولیات فراہم کرنا ہے، اس وقت ہماری اولین کوشش ہے کہ بجلی کے بلوں میں عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف پہنچائیں۔
سولر پینلز کی قیمتوں میں کمی، بیٹریاں اور انورٹر مہنگے
انہوں نے کہا کہ اس مہنگائی میں عوام کو ریلیف ملنا ضروری ہے، ہم غریب عوام کو سہولیات فراہم کرنے کی مسلسل کوششیں کر رہے ہیں ، مہنگائی اور وفاقی پالیسیوں کی وجہ سے اثر بجلی کے بلوں پر پڑتا ہے ۔
سولرسسٹم اسکیم ہمارے منشور کاحصہ تھی، اسکیم کو مرحلہ وار پورے سندھ میں پھیلائیں گے، پیپلزپارٹی وفاق میں حکومت بناکر ایسے ہی منصوبے ملک بھر کے عوام کیلئے لائے گی۔
انہوں نے کہا کہ مسائل کا وہ حل چاہتے ہیں جو ممکن ہو اور ہم کرکے دکھاسکیں، تھرکول سے سستی بجلی پیدا کی ہے، الیکشن میں ہمارا منشور تھا کہ عوام کی فلاح کے منصوبے لائیں گے۔
بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ بینظیر انکم سپورٹ پروگرام میں رجسٹرڈ لوگ ہماری ترجیحات میں شامل ہیں اور اچھی بات یہ ہے کہ پورے پاکستان میں سوچ آگئی کہ غریبوں کو بجلی بلوں میں ریلیف دیا جائے۔
سولر پینل درآمد کی آڑ میں اربوں روپے کی منی لانڈرنگ کا انکشاف
انہوں نے کہا کہ سندھ میں 3 گرین انرجی پارک کے منصوبے شروع کرنے جا رہے ہیں، یہ کوشش ہے سندھ حکومت خود کم قیمت پر سستی بجلی عوام تک پہنچائے۔
بلاول بھٹو کا مزید کہنا تھا کہ جب بھی کوئی پالیسی بنتی ہے تو اچانک ایک دن میں اعلان نہیں ہوتا، پالیسی کیلئے پلاننگ کرنا پڑتی ہے اور پھر اس پر عملدرآمد ہوتا ہے، ہم سندھ میں پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ میں ہم سولر انرجی پارکس بنائیں گے۔
بلاول بھٹو نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی )حکومت کیخلاف جب ہم لانگ مارچ کیلئے نکلے تو ان کی کانپیں ٹانگنا شروع ہو گئی تھیں، بانی پی ٹی آئی نے بھی پیٹرول سستا کرنے کا اعلان کیا تھا جس سے معیشت کو نقصان ہوا تھا ۔ ان کے ایک غلط فیصلے کی وجہ سے آج مہنگائی ہوئی ہے۔