اسرائیل غزہ سے اپنی فوجیں واپس بلانے کو تیار ہے: امریکی وزیر خارجہ کا دعویٰ

اسرائیل غزہ سے اپنی فوجیں واپس بلانے کو تیار ہے: امریکی وزیر خارجہ کا دعویٰ


امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے دعویٰ کیا ہے کہ اسرائیل غزہ سے اپنی فوجیں واپس بلانے کو تیار ہے۔ انہوں نے کہا جنگ بندی کے معاہدے پر عملدرآمد تین مراحل میں ہو گا اور اس معاہدے میں غزہ سے اسرائیلی افواج کا انخلا بھی شامل ہے۔

انٹونی بلنکن نے دوحا میں صحافیوں سے گفتگو میں کہا کہ اسرائیل تین ملکی ثالثی مذاکرات میں اپنی فوجیں غزہ سے بلانے کے لیے تیار ہو گیا ہے۔

امریکی وزیر خارجہ نے صحافیوں کو مذاکرات میں طے پانے والے معاہدے کی تفصیلات بتانے سے گریز کرتے ہوئے بتایا کہ غزہ میں جنگ بندی کا معاہدہ تیار ہے۔ انہوں نے کہا جنگ بندی کے معاہدے پر عملدرآمد تین مراحل میں ہو گا اور اس معاہدے میں غزہ سے اسرائیلی افواج کا انخلا بھی شامل ہے۔




Courtesy By Such News

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top