پاکستان کی آئی ٹی انڈسٹری نے ایک اور سنگِ میل عبور کر لیا

پاکستان کی آئی ٹی انڈسٹری نے ایک اور سنگِ میل عبور کر لیا


پاکستانی موبائل ایپلی کیشن ڈیولپرز(mobile application developer) نے 2024 میں غیر معمولی کامیابیاں حاصل کرتے ہوئے عالمی سطح پر نمایاں مقام حاصل کرلیا۔

رپورٹ کے مطابق، پاکستانی ایپلی کیشن ڈیولپرز نے سال 2024 کے دوران 1,053 موبائل ایپلی کیشنز کامیابی کے ساتھ لانچ کیں، جن میں 764 اینڈرائیڈ اور 289 آئی او ایس پلیٹ فارم پر ایپس شامل ہیں۔

گوگل کروم میں سنگین سیکیورٹی خامی،صارفین کیلئے الرٹ جاری

مذکورہ پیش رفت پاکستان کے آئی ٹی سیکٹر کے لیے ایک بڑی کامیابی اور عالمی سطح پر بڑھتی ہوئی مانگ کا مظہر ہے۔پاکستان اب خطے میں تیزی سے ابھرتا ہوا موبائل ایپلی کیشن ڈیولپر ہب بن چکا ہے، جو ملکی آئی ٹی ماہرین کی تخلیقی صلاحیتوں اور جدید ٹیکنالوجی میں مہارت کا عملی ثبوت ہے۔

پاکستان نے اس دوران فلپائن، انڈونیشیا، میکسیکو اور مصر جیسے ممالک کو پیچھے چھوڑتے ہوئے عالمی ایپلی کیشن ڈیولپمنٹ انڈسٹری میں اپنی نمایاں شناخت قائم کی ہے۔

183 ملین جی میل اکاؤنٹس کا ڈیٹا لیک

پاکستانی موبائل ایپلی کیشنز کی بڑھتی ہوئی مقبولیت کے باعث عالمی سطح پر غیر ملکی سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال ہوا ہے، جبکہ مختلف بین الاقوامی کمپنیاں پاکستانی ڈیولپرز کے ساتھ اشتراک میں دلچسپی ظاہر کر رہی ہیں۔

ایس آئی ایف سی (sifc)کی جامع پالیسیز اور ریگولیٹری اصلاحات نے آئی ٹی سیکٹر میں سرمایہ کاری، اختراعات اور روزگار کے مواقع میں غیر معمولی تیزی پیدا کی ہیں۔



Courtesy By HUM News

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top