عالمی بینک نے معاشی ترقی کی موجودہ رفتار کو غربت میں کمی کیلئے ناکافی

عالمی بینک نے معاشی ترقی کی موجودہ رفتار کو غربت میں کمی کیلئے ناکافی


عالمی بینک نے پاکستان کی معاشی ترقی کی موجودہ رفتار کو غربت میں کمی کے لئے ناکافی قرار دے دیا ہے۔

عالمی بینک world bank کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کی معاشی شرح 3 فیصد نمو رہنے کی توقع ہے، مالی سال 2025 میں شرح نمو 2.6 سے بڑھ کر 3 فیصد ہوگئی ہے۔

حکومت کی موثر معاشی پالیسیاں، بھارتی ویب سائٹ کی رپورٹ میں بھی اعتراف

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اگلے سال معاشی ترقی بڑھ کر 3.4 فیصد تک جانے کا امکان ہے، ہر سال پاکستان میں سولہ لاکھ نوجوان روزگار حاصل کرنے کیلئے مارکیٹ میں آرہے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق اس سال پاکستان میں غربت کی شرح 21.5 فیصد رہنے کا امکان ہے، عالمی بینک نے غربت میں کمی اور معیار زندگی میں بہتری کیلئے معاشی ترقی میں بہتری پر زور دیا گیا ہے۔

سیلاب سے زرعی شعبہ متاثرہوا،صنعت اور خدمات میں بہتری دیکھی گئی،عالمی بینک نے برآمدات کے فروغ اور ٹیکس اصلاحات پر زور دیا۔عالمی کی رپورٹ میں سفارش کی گئی کہ معیشت کی پائیدار ترقی کیلئے ریاستی اداروں کی نجکاری کی جائے۔

سونے کی قیمت میں تاریخی کمی، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟

پاکستان میں رواں مالی سال مہنگائی 7.2 فیصد رہنے کا امکان ہے، رپورٹ میں اگلے سال پاکستان میں مہنگائی کم ہوکر 6.8 فیصد تک رہنے کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔ روزگار کے مواقع پیدا کرنے کیلئے برآمدات میں اضافہ ضروری قرار دیا گیا ہے۔



Courtesy By HUM News

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top