پاکستان میں میٹا اے آئی اردو میں متعارف

پاکستان میں میٹا اے آئی اردو میں متعارف


اسلام آباد: پاکستان میں میٹا اے آئی کو اردو میں متعارف کرا دیا گیا۔

میٹا اور وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کمیونیکیشن کے اشتراک سے “فیوچر ان فوکس، اے آئی اینڈ اینوویشن” کے عنوان سے تقریب منعقد ہوئی۔ جس میں پاکستان میں مصنوعی ذہانت کی تعلیم اور سرکاری ڈیجیٹل تبدیلی کے تجرباتی پروگرام کے آغاز کا بھی اعلان کیا گیا۔

پاکستان کے صارفین اب میٹا اے آئی سے انگریزی کے ساتھ ساتھ اردو میں بھی بات چیت کر سکیں گے۔ کمپنی نے “ٹرانسفورمنگ پبلک سیکٹر اینوویشن ان ایشیا پیسیفک ودھ لاما” کے رہنما دستاویز کا مقامی ایڈیشن بھی متعارف کروایا۔

یہ گائیڈ وضاحت کرتی ہے کہ کس طرح میٹا کا اوپن سورس اے آئی ماڈل Llama حکومتی کاموں کو بہتر، عوامی خدمات کو مؤثر اور ڈیٹا خود مختاری کو مضبوط بنا سکتا ہے۔

یہ رہنما دستاویز ایشیا پیسیفک کے مختلف ممالک بشمول پاکستان کی کامیاب مثالوں پر مبنی بہترین طریقہ کار پیش کرتی ہے۔

اس پروگرام کے تحت سرکاری و نجی شعبے کے ماہرین کو ایک پلیٹ فارم پر لایا جائے گا۔ تاکہ وہ ڈیجیٹل تبدیلی کے لیے مؤثر حکمت عملیاں اور تجربات کا تبادلہ کر سکیں۔

یہ بھی پڑھیں: انگوٹھے اور انگلیوں کے نشانات دیتے وقت انتہائی محتاط رہنے کا مشورہ

اس موقع پر وفاقی وزیر برائے انفارمیشن اینڈ ٹیکنالوجی و ٹیلی کمیونیکیشن شزہ فاطمہ خواجہ نے کہا کہ وزیر اعظم کے ڈیجیٹل نیشن وژن کے تحت پاکستان ایک ایسے مستقبل کی جانب گامزن ہے۔ جہاں ٹیکنالوجی ہر شہری کو بااختیار بنائے گی۔



Courtesy By HUM News

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top