آزاد کشمیر میں تحریک عدم اعتماد،ن لیگ کا پیپلزپارٹی کا ساتھ دینے کا اعلان

آزاد کشمیر میں تحریک عدم اعتماد،ن لیگ کا پیپلزپارٹی کا ساتھ دینے کا اعلان


مسلم لیگ ن کے سینیئر رہنما رانا ثنااللہ کا کہنا ہے کہ آزاد کشمیر حکومت کیخلاف تحریک عدم اعتماد میں پیپلز پارٹی کا ساتھ دینگے۔

ایوان صدر کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ صدر مملکت کواپنے فیصلوں پر اعتماد میں لیا ہے،ن لیگ آزاد کشمیر حکومت میں ساتھ نہیں ہوگی۔

وزیراعظم آزادکشمیر کے استعفے کی خبریں من گھڑت قرار

آزاد کشمیر کے موجودہ سیٹ اپ کی وجہ سے مسائل ہوئے،آزاد کشمیر میں نئی آزاد حکومت لوگوں کے مسائل حل کرے گی،آزاد کشمیر کے عوام جس کو مینڈیٹ دیں گے وہ حکومت بنائیں گے۔

وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا کہ آزاد کشمیر کا موجودہ سیٹ اپ اپنی ذمہ داریاں پوری کرنے میں ناکام رہا،آزاد کشمیر کے عوام کوبہتر سہولیات کی فراہمی کیلئے نظام میں تبدیلی لازمی ہے۔

ن لیگ نے عدم اعتماد کی تحریک میں پیپلزپارٹی کا ساتھ دینے کا فیصلہ کیا ہے،ہم کشمیری عوام کو گڈ گورننس دینا چاہتے ہیں،ن لیگ آزادکشمیر میں اپوزیشن میں بیٹھ کر اپنا کردار اد ا کرے گی۔

واضح نہیں آزاد کشمیر کا وزیراعظم کون ہوگا؟ نیئربخاری

اس موقع پر پیپلز پارٹی کے رہنما قمرزمان کائرہ کا کہنا تھا کہ وزیراعظم آزادکشمیر کیخلاف عدم اعتماد لانے پر اتفاق ہوگیا،ن لیگ نے اپوزیشن میں بیٹھنےکا فیصلہ کیاہے۔ن لیگ آزاد کشمیر حکومت کا حصہ نہیں ہوگی۔آزاد کشمیر کی موجودہ حکومت مسائل حل کرنے میں ناکام رہی۔

سابق وزیر اعظم راجہ پرویزاشرف نے کہا کہ ہم کشمیری بھائیوں کو اپنے حقوق دینے کیلئے جدوجہد کررہےہیں۔

 



Courtesy By HUM News

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top