بھارتی اداکارسچن چاندواڑے نے خودکشی کرلی

بھارتی اداکارسچن چاندواڑے نے خودکشی کرلی


ممبئی، نیٹ فلکس کی مشہور کرائم سیریز جم تارہ،  سیزن 2 میں اداکاری کے جوہر دکھانے والے نوجوان بھارتی اداکار سچن چاندواڑے کی موت نے شوبز انڈسٹری کو ہلا کر رکھ دیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق 25 سالہ سچن نے مہاراشٹرا کے ضلع جل گاؤں میں  اہلِ خانہ نے سچن کو گھر میں چھت کے پنکھے سے لٹکا ہوا پایا اور فوری طور پرانہیں اسپتال منتقل کیا، جہاں دورانِ علاج وہ دم توڑ گیا۔

پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں تاہم خودکشی کی وجوہات ابھی تک سامنے نہیں آ سکیں، سچن چاندواڑے کو بچپن ہی سے اداکاری کا جنون تھا۔

دلجیت دوسانجھ نے آسٹریلیا میں تاریخ رقم کردی، ہیڈلائن کرنیوالے پہلے بھارتی فنکار بن گئے

انہوں نے مراٹھی فلم انڈسٹری میں بھی اپنی پہچان بنائی اور جم تارہ میں شاندار پرفارمنس کے ذریعے شہرت حاصل کی۔

ان کی موت سے قبل وہ اپنی نئی فلم Asuravan پر کام کر رہے تھے، جس کا اعلان انہوں نے چند روز قبل سوشل میڈیا پر کیا تھا، انکی اچانک موت نے مداحوں، ساتھی اداکاروں اور شوبز برادری کو گہرے دکھ میں مبتلا کر دیا ہے۔



Courtesy By HUM News

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top