جامعہ پشاور(peshawar university) نے کم داخلوں والے 9 بی ایس پروگرامز بند کر دیے ہیں۔
15 سے کم داخلوں والے بی ایس پروگرامز میں داخلہ منسوخ قرار دیا گیا ہے ،جامعہ پشاور انتظامیہ نے متعلقہ شعبوں کے چیئرمینز کو مراسلہ ارسال کردیا۔
جامعہ پشاور کو 250اساتذہ کی کمی کا سامنا،پڑھائی شدید متاثر
پروگرامز میں بی ایس ڈویلپمنٹ اسٹڈیز، ہسٹری، جیولوجی، جیوگرافی اور سوشل انتھروپولوجی شامل ہیں۔
اس کے علاوہ بی ایس ہوم اکنامکس، ہیومن ڈویلپمنٹ اینڈ فیملی اسٹڈیز، لاجسٹکس اینڈ سپلائی چین بھی بند ہونے والے پروگرامز میں شامل ہیں۔
مذکورہ شعبوں میں داخلہ لینے والے طلبہ کو متبادل پروگرامز میں داخلہ دینے کی ہدایت کی گئی ہے۔
