اسٹیٹ بینک کا بڑا فیصلہ، شرحِ سود 11 فیصد پر برقرار

اسٹیٹ بینک کا بڑا فیصلہ، شرحِ سود 11 فیصد پر برقرار


کراچی،اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے نئی مانیٹری پالیسی جاری کرتے ہوئے پالیسی ریٹ 11 فیصد پر برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

مرکزی بینک کے مطابق یہ فیصلہ مانیٹری پالیسی کمیٹی (ایم پی سی) کے چوتھے مسلسل اجلاس میں کیا گیا۔

اسٹیٹ بینک کے بیان کے مطابق رواں سال 5 مئی کے اجلاس میں شرح سود میں ایک فیصد کمی کر کے اسے 12 سے 11 فیصد تک لایا گیا تھا، جبکہ تازہ اجلاس میں اکثریتی رائے اس شرح کو مستحکم رکھنے کے حق میں رہی۔

پاکستانی پاسپورٹ کے فرنٹ کور پیج پر کسی بھی قسم کی تبدیلی نہیں کی گئی، محکمہ پاسپورٹس

مانیٹری پالیسی کمیٹی کے 7 ارکان میں سے 6 نے موجودہ شرح برقرار رکھنے کے حق میں ووٹ دیا، جب کہ ایک رکن نے شرح سود میں اضافے کی تجویز پیش کی۔

بینک کے نوٹ کے مطابق ایک ممبر کا مؤقف تھا کہ پالیسی ریٹ میں 50 بیسز پوائنٹس (0.5 فیصد) اضافہ کیا جائے تاکہ مہنگائی کے خطرات کو مزید محدود کیا جا سکے۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق موجودہ مالیاتی پالیسی ملک میں قیمتوں کے استحکام اور معاشی بحالی کے درمیان توازن برقرار رکھنے کے لیے موزوں ہے۔

ماہرینِ معیشت کا کہنا ہے کہ حالیہ فیصلہ محتاط مالیاتی رویے کی عکاسی کرتا ہے اور مستقبل کی پالیسی مہنگائی کے رجحانات پر منحصر ہوگی۔



Courtesy By HUM News

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top