خیبر میڈیکل یونیورسٹی نے ایم ڈی کیٹ کے نتائج جاری کر دیئے

خیبر میڈیکل یونیورسٹی نے ایم ڈی کیٹ کے نتائج جاری کر دیئے


خیبر میڈیکل یونیورسٹی نے ایم ڈی کیٹ 2025 کے نتائج جاری کر دیئے۔ 53 فیصد امیدوار ایم بی بی ایس کیلئے کوالیفائی کر سکے۔

کے ایم یو کی انتظامیہ کے مطابق 58 فیصد امیدواروں نے بی ڈی ایس کیلئے کوالیفائی کیا، صوبے بھر سے صرف 2 فیصد امیدوار 170 سے زیادہ نمبر لے سکے جبکہ 9 فیصد امیدواروں نے 160 سے 170 کے درمیان نمبر لیے۔

انتظامیہ نے بتایا کہ 31 فیصد امیدواروں نے 90 سے کم نمبر لئے ہیں ، کم نمبر لینے والے میڈیکل اور ڈینٹل کالجز میں داخلے کے اہل نہ ہو سکے۔

ایم ڈی کیٹ امتحان ڈومیسائل کی بنیاد پر لینے کا فیصلہ

انتظامیہ نے مزید بتایا کہ ایک ہزار 539 امیدوار امتحان میں شریک ہی نہیں ہوئے، صوبے بھر سے 39 ہزار 986 امیدواروں نے ایم ڈی کیٹ کیلئے رجسٹریشن کرائی تھی۔

واضح رہے ملک بھر کے میڈیکل اور ڈینٹل کالجوں میں داخلوں کیلئے ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ کا انعقاد گزشتہ روز ہوا تھا جس میں 1 لاکھ 40 ہزار امیدواروں نے حصہ لیا۔ امتحانی مراکز کے اطراف میں دفعہ 144نافذ کی گئی تھی۔



Courtesy By HUM News

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top