متنازعہ اداکارہ راکھی ساونت نے مشہور فلم ساز اور ڈائریکٹر فرح خان کو اپنی گڈ مدر قرار دیا، جبکہ شاہ رخ خان اور سلمان خان کو اپنے گاڈ فادرز قرار دیا ہے۔
راکھی ساونت کے مطابق فرح خان نے ہمیشہ مشکل وقت میں ان کا ساتھ دیا، انہوں نے کہا کہ جب تین سال بعد اپنے گھر واپس آئیں تو مکمل طور پر تباہ حالت میں تھی، لیکن فرا خان نے نہ صرف گھر کی مرمت کروائی بلکہ دیوالی پر ٹی وی، واشنگ مشین، برتن اور پریشر کُکر جیسے قیمتی تحائف بھی دیے۔
شاہ رخ، سلمان اور ہریتھک ایک ہی فلم میں جلوہ گر ہونے کو تیار؟ یش راج فلمز کا بڑا اعلان
اداکارہ نے کہا کہ شاہ رخ خان اور سلمان خان نے بھی کیریئر اور ذاتی زندگی میں اہم کردار ادا کیا ہے، سلمان خان نے بگ باس شو میں موقع دلوایا اور والدہ کے کینسر کے علاج کے لیے مالی مدد بھی فراہم کی، سلمان خان واقعی غریبوں کا مسیحا ہیں، انہوں نے ہمیشہ میرا ساتھ دیا۔
راکھی ساونت نے ان فرح خان، شاہ رخ خان، اور سلمان خان کے لیے اپنی گہری محبت اور شکرگزاری کا اظہار کیا۔
واضح رہے کہ راکھی ساونت نے فرح خان کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم میں ہوں نہ میں بھی کام کیا تھا، جو ریلیز کے وقت سپر ہٹ ثابت ہوئی تھی۔
