سونے کی قیمت میں ایک بار پھر بڑی کمی ہو گئی ہے۔
مسلسل پانچ دن قیمت میں کمی کے بعد سونے کی قیمت gold price میں گزشتہ کاروباری دن 1800 روپے کا اضافہ ہوا تھا۔
اسٹاک مارکیٹ میں شدید مندی ، انڈیکس نے ایک لاکھ ، 62 ہزار کی حد بھی کھو دی
ملکی اور بین الاقوامی سطح پر آج پھر سونے کی قیمت میں کمی ہوئی ہے، سونے کی فی تولہ قیمت میں 3300 روپے کی کمی ہوئی ہے۔
اس کمی کے بعد سونے کے فی تولہ نرخ 4 لاکھ 30 ہزار 362 روپے کی سطح پر آ گئے ہیں۔دس گرام سونے کے نرخ میں 2829 روپے کمی ہونے سے قیمت 3 لاکھ 68 ہزار 966 روپے ہو گئی ہے۔
عالمی مارکیٹ میں سونے کے نرخ میں 33 ڈالرکی کمی ہونے سے فی اونس قیمت چار ہزار 80 ڈالرہو گئی ہے، چاندکی فی تولہ قیمت میں 27 روپے کی کمی ہونے سے قیمت 5 ہزار 97 روپے ہو گئی ہے۔
غیر ملکی سرمایہ کاری میں اضافے سے ملکی معیشت مستحکم، اسٹیٹ بینک کا اعتراف
یاد رہے کہ 18 اکتوبر کو سونے کے نرخ میں 10 ہزار 600 روپے کی بڑی کمی ہوئی تھی لیکن اس سے قبل سونے کے نرخ میں ریکارڈ اضافہ بھی دیکھنے میں آیا تھا۔
