انسٹاگرام نے واچ ہسٹری فیچر متعارف کروا دیا

انسٹاگرام نے واچ ہسٹری فیچر متعارف کروا دیا


سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام نے صارفین کے لیے نیا اور دلچسپ واچ ہسٹری فیچر متعارف کرا دیا ہے۔

انسٹاگرام کے مطابق نئے فیچر سے صارفین اپنی دیکھی گئی ریلز کی واچ ہسٹری باآسانی دیکھ سکیں گے اور انہیں تاریخ، اکاؤنٹ یا مخصوص وقت کے حساب سے فلٹر بھی کر سکیں۔

انسٹاگرام کا نیا ری اسٹائل فیچر، اب صرف لکھیں اور اے آئی خود کرے گی ایڈیٹنگ

انسٹاگرام کے اس فیچر تک رسائی کے لیے صارفین کو اپنی پروفائل میں جا کر مینیو، پھر سیٹنگز، اس کے بعد آپ کی سرگرمی اور آخر میں واچ ہسٹری کے آپشن پر کلک کرنا ہوگا۔

یہ فیچر اُن صارفین کے لیے خاص طور پر مفید ہوگا جو روزانہ درجنوں ریلز دیکھتے ہیں اور بعد میں انہیں دوبارہ تلاش کرنے میں مشکل پیش آتی ہے۔

رپورٹ کے مطابق اگر صارف بہت زیادہ ریلز دیکھتا ہے تو پرانی ویڈیوز کی تلاش میں پھر بھی وقت لگ سکتا ہے، کیونکہ لمبی فہرست میں وہ دفن ہو جاتی ہیں۔

یوٹیوب نے موسیقی کی صنعت کو 8 ارب ڈالر کی ادائیگیاں کر کے نیا ریکارڈ قائم کر دیا

ماہرین کے مطابق یہ نیا فیچر انسٹاگرام کی جانب سے صارفین کے تجربے کو بہتر بنانے کے لیے ایک اور اہم قدم قرار دیا جا رہا ہے۔



Courtesy By HUM News

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top