مسلح افواج کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں پر اعتماد ہے،عطاتارڑ

مسلح افواج کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں پر اعتماد ہے،عطاتارڑ


وفاقی وزیراطلاعات عطاتارڑ کا کہنا ہے کہ ملکی دفاع مضبوط ہاتھوں میں ہے،جب بھی کوئی جارحیت ہوئی ہے تو پاکستان نے بھرپور جواب دیا،مسلح افواج کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں پر اعتماد ہے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کامیاب سفارت کاری کی وجہ سے دنیا بھر میں پاکستان کو پذیرائی مل رہی ہے،سبز پاسپورٹ کی عزت ہے،سعودی عرب کے ساتھ ہماری دوطرفہ میٹنگز ہونی والی ہیں ،جس میں ٹریڈ،سرمایہ کاری اورمعیشت کی بہتری پر فوکس ہوگا۔

عوام نے احتجاج کی کال مسترد کردی، ملک میں امن و استحکام بحال ہے، عطا تارڑ

آج پاکستان کی دنیا تعریف کررہی ہے،آج بھی ڈونلڈ ٹرمپ نے ملائیشیا میں وزیراعظم اور فیلڈ مارشل کی تعریف کی،پاکستان آج دنیا میں امن قائم کرنے کے لئے اپنا کردارادا کررہا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پیڈل پر نیشنل پالیسی بن جائے تو ہم صوبوں کو بھی دعوت دیں گے،تمام صوبوں کو بلا کر پیڈل کی پروموشن شروع کردیتے ہیں،شندور پولیو فیسٹیول کو پوری دنیا میں جانا جاتا ہے۔

پاکستان میں بہت ٹیلنٹ ہے،اعصام الحق نے ٹینس میں اپنا نام بنایا،ہمیں اپنے نوجوانوں کو کھیلوں کی مزید سہولیات دینی چاہئیں،نوجوانوں کو زیادہ سے زیادہ سہولیات کی فراہمی ترجیح ہے۔

وفاقی وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ کھیل میں سیاست نہیں ہونی چاہئے،ہمارے ملک کو اللہ تعالیٰ نے بہت اچھے اسپورٹس مین سے نوازا ہے،ہم دنیا میں اپنی اسپورٹس اسکل کی وجہ سے جانے جاتے ہیں۔

افغانستان کو محسن کشی کی عادت پڑ چکی ہے، عطا اللہ تارڑ

پیڈل کو بھی ملک میں ایک مقام مل رہا ہے ،ہم نے اسلام آباد میں پیڈل کورٹس بنائے ہیں،سی ڈی اے نے کھیلوں کے لئے بہترین سہولیات فراہم کی ہیں،نوجوان نسل کو مثبت سرگرمیوں کی جانب راغب کرنا چاہئے۔

میرا تو خواب ہے پیڈل کو دیہات میں لے کر جائیں،دیہات کی سطح پر بھی پیڈل کورٹس بننے چاہئیں،نجی شعبے کو کھیلوں کے فروغ کے لئے آگے آنا ہوگا۔



Courtesy By HUM News

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top